وطن کے دفاع کیلیے آئی ایس او کا ہر جوان پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، قاسم شمسی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) آئی ایس او پاکستان اپنے وطن کے دفاع کیلئے مصروف عمل ہے اور بھارت کے حالیہ جنگی جنون کیخلاف ہم پاکستان کے دفاع کیلئے اپنے تن من دھن کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی صدر قاسم شمسی نے لاہور میں میڈیا کے نمائندوں سے خطاب میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کی حالیہ جارحیت بربادی پر منتج ہو گی، اگر پاکستان کیخلاف حماقت جاری رکھی تو ہندوستان قبرستان بنا دیا جائے گا۔ قاسم شمسی کا کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت کیلئے ملت تشیع اپنی پاک فوج کے شانہ بشانہ ملکی دفاع کیلئے کھڑی ہے، پاکستان ہمارا ملک ہے اور اس کا دفاع کرنا ہم پر واجب ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی فو ج کے باہمت اور غیور جوانوں پر فخر ہے اور ہمیں اپنی بہادر فوج پر یقین ہے کہ یہ بھارت کو ناکوں چنے چبوا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا آئی ایس او کا ہر جوان پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحد کا محافظ ہے، بھارت نے دوبارہ جارحیت کی تو قوم کا ہر جوان شہید یاسر عباس بن جائے گا۔