سندھ پولیس کا کامیاب آپریشن، سندھ میں داعش کاامیر ساتھی سمیت ہلاک
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سندھ پولیس نے لاڑکانہ میں کامیاب کاروائی کے دوران سندھ میں داعش کےسرغنہ اور شکارپور امام بارگاہ حملے کے مسٹر مائنڈ کو ساتھی سمیت ہلاک کردیا۔
ڈی آئی جی لاڑکانہ عرفان بلوچ کے مطابق پولیس نے دہشتگردوں کی اطلاع پر چھاپا مارا جہاں موجود دہشتگردوں نے پولیس پر فائرنگ کردی مقابلے کے دوران دوہتگرد مارے گئے جن کی شناخت حفیظ پندرانی اورعبد اللہ بروہی کے ناموں سے کرلی گئی۔ دہشتگردوں کے قبضے سے تخریب کاری کا سامان اور اسلحہ برآمدہوا۔ دونوں دہشتگرد پولیس کی انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی فہرست میں شامل تھے۔
ڈی آئی جی کے مطابق عبداللہ بروہی سندھ میں داعش کا امیر تھا جبکہ حفیظ پندرانی سندھ میں داعش کا نیٹ ورک چلارہا تھا۔ مقابلے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ پولیس کی مزید نفری طلب کرلی گئی ہے۔ ہلاک دہشتگرد امام بارگاہوں پر حملے اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔ دونوں دہشتگرد سہون بم دھماکے کے ماسٹر مائینڈ اور شکار پور امام بارگاہ بم دھماکے کے مرکزی ملزمان تھے۔