پاکستانی شیعہ خبریں

پاکستان میں شیعہ نسل کشی نہ رک سکی، کوہاٹ میں ایڈوکیٹ آصف حسین کو شھید کردیا گیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  پاکستان میں شیعہ نسل کشی کا سلسلہ نہ رک سکا،کوہاٹ میں شیعہ وکیل نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد دفتر جاتےہوئے شھید کردیے گئے۔

ملک عزیز پاکستان میں بانیان پاکستان کی اولادوں کی نسل کشی کا سلسلہ رک نہیں سکا، کوہاٹ میں شیعہ وکیل ایڈوکیٹ آصف حسین کو نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد مسجد سے دفتر جاتےہوئے کالعدم لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے فائرنگ کر کے شہید کردیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ایک دہائی سے پاکستان میں ملت تشیع کے قابل اور متحرک افراد کو منظم منصوبہ بندی کے تحت چن چن کر قتل کیا جارہا ہے جبکہ ملت تشیع کے قاتل کالعدم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے دہشتگرد آزاد اور دندناتے پھرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button