پاکستانی شیعہ خبریں
مولانا سمیع الحق قتل کیس اہم شخص گرفتار
شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جمعیت علمائے اسلام (س)کے سربراہ مولانا سمیع الحق قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، راولپنڈی پولیس نے مولانا سمیع الحق کے سیکریٹری احمد شاہ کی گرفتاری ظاہر کرکے تفتیش کیلئے عدالت سے ریمانڈ حاصل کرلیا۔
واردات کے وقت احمد شاہ کی مولانا کے ساتھ موجودگی اور پولی گرافک ٹیسٹ میں رزلٹ مذکورہ شخص کے خلاف آنے پر راولپنڈی پولیس نے احمد شاہ کی مقدمے میں باقاعدہ گرفتاری ظاہر کرکے تفتیش کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ مولانا سمیع الحق کو 2 نومبر کی شام راولپنڈی میں نجی ہاوٴسنگ سوسائٹی میں واقع اپنے گھر میں قتل کیا گیا تھا۔ قتل ہونے سے صرف دو روز قبل مولانا سمیع الحق نے سعودی عرب کے خلاف بیان دیا تھا جس کے دوروز بعد ان کا مشکوک انداز میں قتل ہوا اور ابھی تک ان کا قتل ایک معمہ بنا ہوا ہے۔