Uncategorized

جہلم، مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے جشن کوثرکا انعقاد

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع جہلم کے زیر اہتمام الفضل میرج ہال دینہ میں دختر رسول اکرم (ص) جناب فاطمہ الزہراؑ کی ولادت باسعادت کی مناسبت جشن کوثر کے عنوان سے کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم صوبہ پنجاب مولانا مبارک علی موسوی، مرکزی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زھرا نقوی، پرنسپل جامعہ بعثت چینوٹ مولانا مہدی کاظمی، مجلس وحدت مسلمین کے مولانا راجہ محسن علی قمی اور معروف اہلسنت خطیب مولانا حیدر علوی نے خطاب کیا۔

محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ صدیقہ دو عالم حضرت فاطمہؑ نے ہمیں سکھایا ہے کہ اپنے حقوق کی جنگ کیسے لڑی جاتی ہے، جب بھی ہمارے حقوق پامال کیے جائینگے ہم ایوانوں کا رخ کر کے اپنی صدائے احتجاج کو بلند کرینگے کہ ہم سیدہؑ کے ماننے والے ہیں وہ بی بی دو عالمؑ جب دیکھتی ہیں کہ حق مولا علیؑ کو چھینا جا رہا ہے تو ولایت کے دفاع کے لیے میدان میں اتر آتی ہیں اور مدینہ کے ایک ایک گھر پہ دق الباب کرتی ہیں کہ ہے کوئ حق کا ساتھ دینے والا؟ آج ہم جو مظلومین کے حق میں آواز بلند کرتے ہیں سڑکوں پر آکر احتجاج کرتے ہیں دراصل یہی سیرت جناب سیدہ ؑ ہے جو ہمیں باطل کے سامنے ڈٹ جانا سکھاتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button