Uncategorized

مقتدر ادارےسبط اصغر کی اغوا نما گرفتاری کا نوٹس لے کر بازیاب کرائیں، علامہ صادق جعفری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ صادق جعفری نے ایم ڈبلیو ایم کراچی کے رہنما سید سبط اصغر زیدی کی جبری گمشدگی کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم ایک محب وطن سیاسی و مذہبی جماعت ہے، سبط اصغر کمشنر کراچی کے فوکل پرسن اور اتحاد بین المسلمین کے داعی ہیں، ایک مذہبی سیاسی جماعت کے پرامن رہنما کو بغیر وارنٹ اور ایف آئی آر پولیس اہلکاروں کا اغواء کر لینا جمہوری اقدار کے منافی اقدام ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ملکی حالات ویسے ہی کشیدہ ہیں، بھارت ہماری سالمیت کے درپے ہے اور اتنے حساس حالات میں سندھ پولیس اتنی غیر ذمہ دارانہ حرکتیں کرکے کیا ثابت کرنا چاہتی ہے؟ علامہ صادق جعفری نے کہا کہ ہم گورنر سندھ، وزیراعلیٰ سندھ اور آئی جی پولیس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ سبط اصغر کی بلاجواز اغواء نما گرفتاری کا فوری نوٹس لیں اور ان کی جلد جلد بازیابی کو یقینی بنایا جائے، بصورت دیگر ایم ڈبلیو ایم بھرپور احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button