Uncategorized

ڈی جی خان، پاک فوج کے حوالدار عبدالرب فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  کنٹرول لائن پر جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے حوالدار عبدالرب کو ڈیرہ غازی خان میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا، لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت، پاک فوج کے جوان وطن پر قربان ہوگئے، نکیال سیکٹر میں شہید حوالدار عبدالرب کی نماز جنازہ تونسہ شریف میں ادا کر دی گئی، نماز جنازہ میں پاک فوج کے جوانوں سمیت سیکڑوں افراد نے شرکت کی، وطن کی خاطر جان دینے والے عبدالرب کو فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقے میں سپرد خاک کر دیا گیا، حوالدار عبدالرب نے سوگواران میں بیوہ اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button