Uncategorized

رہنما ایم ڈبلیو ایم سبط اصغر کو رہا نہ کیا گیا تو مؤثراحتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں، علامہ احمد اقبال

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)   علامہ احمد اقبال رضوی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے کراچی پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایم ڈبلیوایم کراچی کے رہنما اورمعروف سماجی شخصیت سبط اصغر زیدی کی پولیس کے ہاتھوں بغیر وارنٹ گرفتاری(اغواء) کی بھرپور مذمت کرتے ہیں،سبط اصغر اورنگی ٹائون کے رہائشی ہیں اور انہیںچار روز قبل پولیس نے گھر سے گرفتار کیا مگر تاحال لاپتہ ہیں، سماجی رہنما سبط اصغر زیدی ضلع غربی میںگذشتہ 6برس سے کمشنر کراچی کے فوکل پرسن بھی ہیں،ممبر امن کمیٹی اور اتحاد بین المسلمین کے داعی سبط اصغر کی گرفتاری سے ملت جعفریہ میں بے چینی پائی جاتی ہے، سبط اصغر کو کس بنیاد پر گرفتار کر کے لاپتہ کیا گیا ؟؟

انہوں نے کہاکہ داخلی اورخارجی حالات اورموجودہ سرحدی صورتحال کےباعث وطن عزیز سکیورٹی اداروں کے ان بھونڈے اقدامات کامتحمل نہیں ہوسکتا،ایسے وقت میں کے جب پوری قوم بالخصوص ملت جعفریہ اور ایم ڈبلیوایم بھارتی جنگی جارحیت کے خلاف اور پاک افواج سے اظہار یکجہتی کے لئے سرگرم عمل ہےایک ایسے شخص کو جوکہ شہر میں اتحاد بین المسلمین کے لئے کوشاں ہو، مجالس ومیلاد کے انتظامات دیکھتا ہوں ، دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل ہو کو اغواءکرلینا ناقابل فہم ہے۔

علامہ احمد اقبال رضوی کا کہنا تھا کہ 4روز گذرجانے کےباوجود تاحال سبط اصغر کا کوئی سراغ نہ مل سکا، تمام سکیورٹی اداروں سے رجوع کیا گیا ،مگر کسی نے بھی ان کی گرفتاری کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے یہ تمام تر صورتحال انتہائی تشویش ناک ہے، ایم ڈبلیوایم کی قیادت، کارکنان اور مغوی کے اہل خانہ شدید تشویش میں مبتلا ہیں، جمہوری دور میں اس ظالمانہ اقدام نے دورآمریت کی یاد تازہ کردی ہے،پاکستان کے آئین کے آرٹیکل کی شق نمبر 10کے تحت ریاست کسی بھی شہری کو 24گھنٹے کے اندر اندر عدالت میں پیش کرنے کی پابند ہے تاکہ وہ شخص اپنادفاع کرسکےلیکن سبط اصغر کو 4روز گذرجانے کے باوجود اس آئینی وشہری حق سے محروم رکھا گیاہے ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کا یہ اقدام بنیادی شہری آزادی کی خلاف ورزی ہے۔ملت جعفریہ ایک پرامن اور محب وطن قوم ہے مادر وطن کی سلامتی اور استحکام کی راہ میں اس مکتب نے 22ہزار سے زائد قیمتی جانوں کی قربانیاں دی ہیں ،ہماری ملت کے عظیم اور قیمتی اثاثے ڈاکٹرز، انجینئرز،تاجر، وکلاء، بیوروکریٹس ، علماءوذاکرین کی صورت میں اس وطن کی سڑکوں پر خاک وخون میں غلطاں کیئے گئے،ہم نے ایک دن میں سو سو جنازے اٹھائے ، پانچ پانچ روز تک ملک بھرمیں احتجاجی دھرنے بھی دیئے، ہزاروں قربانیوں کے باوجود ہمارے ہی مکتب کے سینکڑوں جوانوں ،علماءاور اکابرین کو جبری گمشدہ کرکے مسنگ پرسنز کی فہرست میں ڈالاگیا،اتنی سختیوں اور مشکلات کے باوجود ہم نے کبھی بھی مادر وطن کے خلاف کوئی نعرہ نہیں لگایا، کبھی ایک سبز ہلالی پرچم کو جھکنے نہیں دیا، ہمیشہ ملک دشمن استعماری قوتوں کے مقابل سینہ سپر رہے ہیں ، ہمیشہ امریکی ، اسرائیلی اور بھارتی سازشوں کے مقابل آہنی دیوار کا کردار اداکیاہے۔

انہوں نےوزیر اعظم پاکستان عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ، گورنر سندھ عمران اسماعیل، وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ، ڈی جی رینجرزسندھ،کورکمانڈر کراچی ، آئی جی پولیس سندھ سے ایم ڈبلیوایم کے رہنما وممبر امن کمیٹی سید سبط اصغر کی بلاجواز گرفتاری کا فوری نوٹس لیں اور ان کی جلد باحفاظت بازیابی کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں ، بصورت دیگرہم قانونی راستہ اختیارکرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں ۔پریس کانفرنس میں مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ صادق جعفری ، رہنماء کراچی ڈویژن علامہ مبشر حسن ، علامہ علی انورجعفری، علامہ نشان حیدر ساجدی، علامہ احسان دانش ، علامہ ملک عباس ، علامہ غلام عباس ، ناصر حسینی ، میر تقی ظفر و دیگر موجود تھے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button