Uncategorized

کسی فرد یا مدرسے کو کافر اور واجب القتل قرار دینے کا اختیار نہیں، وزیر مذہبی امور

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا ہے کہ کافر اور واجب القتل قرار دینے کا حق کسی مدرسے کو حاصل نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ میں وقفہ سوالات کے دوران جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا کہ آئین نے قادیانیوں کو اقلیت قرار دیا ہوا ہے اور وہ اقلیت ہی تصور ہوں گے، قادیانیت کےلیے اس حکومت کا کوئی نرم گوشہ نہیں۔ نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، کسی کو کافر اور واجب القتل قرار دینے کا حق کسی فرد یا مدرسے کو حاصل نہیں، ریاست کے تمام ادارے انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے الرٹ ہیں، جبکہ ہم شریعہ ایکٹ پر جلد عملدرآمد چاہتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button