مشرق وسطی

بھارت اور سعودی عرب کا اسٹریٹیجک پارٹنرشپ کونسل بنانے کا اعلان

شیعیت نیوز: سعودی عرب اور بھارت دہشت گردی کے خلاف پارٹنرشپ پر متفق بھارت اور سعودی عرب دہشت گردی کے خلاف اسٹریٹیجک پارٹنرشپ کونسل بنانے پر متفق ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی وزیر برائے خارجہ امور عادل الجبیر ایک مختصر دورے پر پیر کے روز نئی دہلی پہنچے۔ جہاں انہوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج سے ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے ایک اسٹریٹیجک پارٹنرشپ کونسل بنانے کے فیصلے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تجزیہ کار بھارت اور سعودی عرب کی اس اسٹریٹیجکل پارٹنرشب کو قدرے حیرت سے بھی دیکھ رہے ہیں ان کے خیال میں یہ عرب ممالک خاص کر سعودی عرب جیسے ملک میں بھارت کے بڑھتے ہوئے اثر رسوخ کو بیان کرتی ہے ۔

بظاہر غیر فطری دیکھائی دینے والایہ تعلق لکھتا ہے کہ ایشیا میں موجود چین اور امریکہ کے درمیان موجود طاقت کے توازن کی دوڑ میں ایک نیا اضافہ ہے،اور یہ بات تو واضح ہے کہ سعودی عرب امریکہ کا اہم ترین اتحادی ہے ۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کا نام نہیں لیا۔ اور کہا کہ ’’ہمیں فوری طور پر ناقابل تنسیخ اور قابل تصدیق کارووائی کے لیے دہشت گردی کے خطرہ سے نمٹنا ہوگا‘‘۔

بھارت کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات مثبت ہیں۔ انہی تعلقات کو مدّنظر رکھتے ہوئے بھارت نے سعودی عرب سے رضاکارانہ طور پر ثالثی کا کردار ادا کرنے کی توقع کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان مقبوضہ جموں کشمیر میں موجود عسکریت پسندوں کا ساتھ دینا بند کرے۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نےگزشتہ ماہ بھارت کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے بھارت کو انٹیلی جنس شیئرنگ اور دیگر امور پر باہمی تعاون کی پیشکش کی تھی۔ یہ پیشکش انہوں نے دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف جنگ کے طور پر کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button