Uncategorized

وزیروں کے کالعدم تنظیموں سے رابطے بلا ول بیان پر ڈٹ گئے

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری وفاقی کابینہ کے تین وزیروں کے کالعدم تنظیموں کے ساتھ رابطے کے اپنے الزام پر آج بھی قائم ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وفاقی کابینہ کے تین وزیروں کا رابطہ کالعدم تنظیموں کے ساتھ ہے۔چیرمین پی پی نے کہا کہ ایک وزیر کی سوشل میڈیاپر وڈیو بہت وائرل ہوئی، وہ وزیر ایک کالعدم تنظیم سے کہتاہے جب تک ہماری حکومت ہے آپ کےخلاف کارروائی نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اس قسم کے لوگوں کو نئے پاکستان کی کابینہ میں نہیں ہونا چاہئے۔چیرمین پی پی نے کہا کہ کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی اپوزیشن کا مطالبہ ہے ہمیں حکومت کی نیت پر شک ہے۔انہوں نے کہا کہ جعلی بینک اکاونٹس کیس کو راولپنڈی منتقل کرنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہوگی۔بلاول بھٹو نے کہا کہ غریبوں کو مدد دینے کے بجائے ان کامعاشی قتل کیا جارہاہے،حکومت کو پہلے انسان پھرحکمران بننا چاہئے۔چیرمین پی پی نے کہا کہ حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں جبکہ غیرسنجیدہ وزراء اور غیر ذمے دار وزراء کو ہٹا دینا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button