اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کا سالانہ مرکزی کنونشن اختتام پذیر، مرکزی صدور کے ناموں کا اعلان
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کا 32 واں سالانہ تین روزہ ’’سیرت علیؑ نجات بشریت‘‘ مرکزی کنونشن ثقافتی مرکز بھٹ شاہ میں اختتام پذیر، کارکنان و اہم قومی شخصیات کی بھرپور شرکت۔
تفصیلات کے مطابق اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے 32 ویں سالانہ تین روزہ ولایت حق مرکزی کنونشن کے آخری روز علامہ حیدر علی جوادی کی زیر صدارت یوم علی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، کانفرنس سے خطاب علامہ حیدر علی جوادی، مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود ڈومکی، امامیہ آرگنائزیشن پاکستان کے چیئرمین رضی العباس شمسی، علامہ علی بخش سجادی، علامہ مختیار رضوی، علامہ محمد محسن مہدوی، استاد اخلاق احمد اخلاق، مولانا مولا بخش ہالائی، سید ساجد علی شاہ کاظمی، علامہ سرفراز مہدی، غلام رضا جعفری، خانم سیدہ ذکیہ حسینی پرنسپل جامعۃ الزہرا، فضل حسین اصغری، ظہیر حسین حیدری و دیگر نے خطاب کیا، جبکہ سال بھر بہترین کارکردگی دکھانے والے کارکنان کو شیلڈ پیش کی گئیں۔
مرکزی کنونشن کے آخری روز انتخاب کے بعد اختتام پر اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان اور اصغریہ شعبہ خواتین کے مرکزی صدور کا اعلان علامہ حیدر علی جوادی نے کیا، کارکنان کی اکثریت رائے سے نسیم عباس منتظری اصغریہ آرگنائزیشن کے، جبکہ سیدہ افشاں شفقت شعبہ خواتین کی نئی میر کارواں منتخب ہوگئیں، نومنتخب مرکزی صدور سے علامہ حیدر علی جوادی نے حلف لیا۔