پاکستانی شیعہ خبریں

پاراچنار، جشن مولود کعبہ شایان شان طریقے سے منایا گیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  پاراچنار میں جشن مولود کعبہ امام علی علیہ السلام نہایت عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا گیا، جس کے لئے منعقدہ دو روزہ جلسے میں ڈسٹرکٹ کرم کے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق پاراچنار کے مرکزی امام بارگاہ میں بمناسبت 13 رجب المرجب یوم پیدائش امام علی علیہ السلام نہایت عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس دو روزہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ احسان اللہ محسنی علامہ راہیب حسین، سیکرٹری انجمن حسینیہ حاجی سردار حسین اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام علی علیہ السلام کی شخصیت کسی بیان کا محتاج نہیں، علی وہ ہستی ہے کہ جنہوں نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے شانہ بشانہ رہ کر بے پناہ تکالیف سہی ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم ہر مشکل میں اپنے بھائی علیؑ کو بلاتے، جہاں بڑے بڑے پہلوانوں کے پیر اکھڑ جاتے، وہاں علیؑ اپنی بے پناہ شجاعت کے سبب سرخ رو ہو جاتے، جنگ خیبر اور باب خیبر علیؑ کے ہاتھوں فتح ہو جانا اس کا واضح مثال ہے۔

 انہوں نے کہا کہ میدان جنگ میں علیؑ جتنے سخت تھے، اس کے برعکس عام زندگی میں علیؑ کی نرمی مثالی تھی۔ علماء کرام نے کہا کہ آج مسلمانوں کو سیرت علیؑ اپنانے میں ہی نجات اور کامیابی مل سکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button