مشرق وسطی
شام کی عوام نے امریکہ کی غنڈہ کردی کے خلاف مظاہرہ کیا
شام کے صوبہ القنیطرہ کے عوام نے جولان کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے امریکہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔
القنیطرہ کے عوام کا کہنا ہے کہ جولان پر اسرائیل کا غاصبانہ قبضہ ہے اور امریکہ کو جولان کو اسرائیل کے حوالے کرنے کا کوئی حق نہیں پہنچتا ۔
واضح رہے کہ جولان کے علاقہ پر اسرائیل نے 1967 میں قبضہ کیا تھا یہ علاقہ شامی سرزمین کا حصہ ہے۔