شہید ماتمی عزادار وجاہت عباس کو آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کردیا گیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) گذشتہ روز ملتانی محلہ اورنگی ٹاؤن میں تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ماتمی عزادار وجاہت عباس کی نماز جنازہ مسجد حیدر کرار اورنگی میں ادا کردی گئی۔
شہید وجاہت عباس کی نماز جنازہ مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ صادق جعفری کی زیر اقتداء ادا کردی گئی، شہیدوجاہت عباس کو آہوں اور سسکیوں میں مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا، اس موقع پر جعفریہ الائنس کے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری شبر رضا ، ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ مبشر حسن سمیت علمائے کرام سیاسی وسماجی شخصیات ،علاقہ عوام اور پسماندگان بڑی تعداد میں شریک تھے۔بعد ازاں ایم ڈبلیوایم کے وفد نے شہید کے گھرجاکر اہل خانہ سے تعزیت کا اظہارکیا اور فاتحہ خوانی کی۔
یاد رہے کہ شہید وجاہت عباس چند روز قبل اٹلی سے اپنے بھائی کی شادی میں شرکت کی غرض سے پاکستان واپس آئے تھے جنہیں دو روز قبل سپاہ صحابہ کے ملک دشمن تکفیری دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا اور خوشی کے دنوں میں اس گھرانہ کو ناقابل تلافی صدمے سے دوچار کردیاتھا۔