Uncategorized

شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کے ضلعی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا گیا، علامہ سبطین سبزواری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کی کابینہ کا اجلاس صوبائی صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری کی زیرصدارت علامہ ساجد علی نقوی کی رہائشگاہ مسلم ٹاون لاہور میں منعقد ہوا، جس میں ضلعی انتخابات کے شیڈول کی منظوری دی گئی۔ ضلعی انتخابات کل 27 مارچ سے یکم اپریل تک جاری رہیں گے۔ انتخابات کی نگرانی صوبائی صدر یا ان کے نمائندے کریں گے۔

 انتخابی شیڈول کے مطابق 27 مارچ کو شیخوپورہ، پاکپتن، سیالکوٹ اور چکوال، 28 مارچ کو فیصل آباد، اوکاڑہ اور نارووال، 29 مارچ کو ساہیوال، ننکانہ صاحب، حافظ آباد اور ٹوبہ ٹیک سنگھ، 30 مارچ کو منڈی بہاوالدین، قصور، گوجرانوالہ اور راولپنڈی، 31 مارچ کو اٹک جبکہ یکم اپریل کو گجرات کے ضلعی انتخابات میں دستور کے مطابق ضلعی کونسل کے اراکین اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ انتخابات کے موقع پر ڈویژنل صدور اور سیکرٹری بھی موجود ہوں گے۔

اجلاس میں صوبائی سیکرٹری جنرل مولانا جعفر عباس نقوی، سینیر نائب صدر ساجد حسین نقوی، سیکرٹری اطلاعات مرزا تقی علی، صفی الحسنین شیرازی، مولانا رائے ظفر علی، ڈاکٹر ممتاز حسین، سید حسین عباس، سید بابر عباس نقوی اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں نیوزی لینڈ اور یمن کی مساجد ہونیوالے دھماکوں اور فائرنگ اور دیوبند عالم دین مفتی تقی عثمانی پر کراچی میں قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ دہشتگرد انسانیت کے دشمن ہیں، قانون کے مطابق ایسے ناسور کو کیفر کردار تک پہنچایا جانا چاہیے۔ علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ سانحہ نیوزی لینڈ کے بعد وہاں کی حکومت کا طرز عمل قابل تحسین ہے، جنہوں نے پارلیمنٹ میں تلاوت کلام مجید جبکہ جمعہ کی نماز اور اذان کو براہ راست میڈیا پر نشر کر کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیا اور زخموں پر مرہم رکھنے کی کوشش کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button