کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کی حالیہ لہر سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، علامہ ناظر تقوی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علما کونسل صوبہ سندھ کے صدر علامہ ناظر عباس تقوی نے کہا ہے کہکوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کی حالیہ لہر سیکیورٹی اداروںکی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کی مسلسل واردتیں لمحہ فکریہ ہیں۔ سید حسین شاہ کی ٹارگٹ کلنگ میں شہادت کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔پے در پے واقعات سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں۔
علامہ ناظر عباس تقوی کا کہنا تھا کہ مسلسل ٹارگٹ کلنگ کے واقعات نے بلوچستان میں امن قائم کرنے کے حکومتی دعووں کی قلعی کھول دی ہے۔انہوں نےمزید کہاکہ بلوچستان میں دہشتگرد آج بھی آزاد دندناتے پھرتے ہیں جبکہ پاکستانیوں کو ان کے خون میں غلطاں کردیا جاتا ہے۔ ہم بلوچستان حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سید حسین شاہ کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور نشان عبرت بنایا جائے۔