Uncategorized

ایک اور شیعہ جوان لاپتہ ریاستی ادارے خاموش

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اطلاعات کے مطابق کل صبح سواپانچ بجے نامعلوم سیکیورٹی اداروں کی مشترکہ کاروائی میں ایک اور شیعہ جوان سید محمد منصور ولد سید محمد سلطان جو کہ ایڈوکیٹ سید تصور حسین رضوی کے ڈرائیوہیں کو اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے ۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے بھر تقریباتین سال پہلے اس شیعہ جوان کو اسی طرح اغوا کیا تھا اور کچھ نہ ثابت ہونے پر عدالت نے باعزت بری کیا تھا ۔جناب وزیراعظم عمران خان صاحب بتائیں آخر کب تک ملت تشیع پر یہ مظالم ہوتے رہے گئے ۔قتل بھی ہم ہوں اور قید وبند کی صوبتیں بھی ہم جھلیں ۔غیر قانونی گرفتاریوں پر ملت جعفریہ میں سخت تشویش پائ جارہی ہے جبکہ شیعہ مسنگ پرسن کے فورم نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر 24 گھنٹوں میں ہمارے اسیر رہا نہیں کئے گئے تو دھرنوں کا اعلان دے دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button