Uncategorized
جبری گمشدگی کی نئی لہر، چند روز میں کئی شیعہ نوجوان لاپتہ
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شہر قائد میں بڑے پیمانے پر شیعہ نوجوانوں کو لاپتہ کرنے کی نئی لہر نے ملت تشیع کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میںسادہ لباس اہلکاروں کے ہاتھوںشیعہ نوجوانوں کو مسلسل لاپتہ کرنے کے کئی واقعات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی، گلبہار علی بستی، دستگیر سمیت شیعہ آبادیوں میں نئے آپریشن اور بغیر ثبوت غیر قانونی گرفتاریاں کی جارہی ہیں۔
شیعہ مسنگ پرسنز فورم نے اس تازہ صورتحال کے پیش نظر مطالبہ کیا ہے کہ گرفتار شدہ افراد کو 24 گھنٹوں میں رہا نہ کیا گیا تو دھرنوں کی کال دے دی جائے گی۔