Uncategorized

کراچی، لاپتہ شیعہ افراد کے اہلخانہ کا احتجاج

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ نسل کشی اور شیعہ جبری گمشدگیوں کی تازہ لہر کے خلاف کراچی پریس کلب پر شیعہ مسنگ پرسنز موومنٹ کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں لاپتہ عزاداروں کی تمام فیملیز، عزاداروں، اور انسانی حقوق و سول سوسائٹی کے رہنماوں نے شرکت کی۔

 مظاہرین شیعہ نسل کشی اور شیعہ جبری گمشدگیوں کے خلاف نعرے لگا رہے تھے اور ملک میں آئین کے آرٹیکل 10 کے عملی نفاز کا مطالبہ کرکے رات کی تاریکی میں پولیس اور خفیہ اداروں کی جانب سے بغیر وارنٹ شیعہ آبادیوں پر گرفتاریاں کرکے چار دیواری اور چادر کا تقدس پامال کرنے اور غائب کرنے کے خلاف غم و غصے کا اظہار کررہے تھے۔

شیعہ مسنگ پرسنز موومنٹ کے چیئرمین راشد رضوی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف تو کالعدم تکفیری دہشتگرد جماعتوں کو مکمل آزاد چھوڑ دیا ہے تاکہ وہ شیعہ کافر کے نعرے مار کر جس شیعہ کو جب چاہیں قتل کردیں، ہم یہ سوچنے پر مجبور ہیں کہ یا تو ریاستی ادارے نااہل ہیں یا پھر ان دہشتگردوں کی سرپرستی خود ریاستی ادارے کررہے ہیں اور یہی بات عالمی ادارے بھی مسلسل بول رہے ہیں۔

راشد رضوی کا کہنا تھا کہ کراچی میں لاپتہ عزاداروں کی جگہ جگہ بھوک ہڑتالوں کے باوجود مزید ماورائے عدالت جبری گمشدگیاں بڑھ گئی ہیں اور صرف مارچ 2019ء کے مہینے میں ریاستی اداروں نے شیعہ آبادیوں گلبہار، دستگیر، شاہ فیصل کالونی، کورنگی، ملیر جعفرطیار پر لشکر کشی کرکے مزید 8 شیعہ افراد کو گھروں سے اغواء کرکے لاپتہ کردیا گیا ہے جس میں جنگ اخبار کا نمائندہ مطلوب حسین بھی شامل ہے، ہمیں بتایا جائے کہ یہ ریاست پاکستان ہے یا پھر ریاست غائبستان؟ جسے جب چاہے غائب کردیا جاتا ہے اور حکمرانوں سے لے کر پولیس تک سب آپس میں ملے ہوئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button