Uncategorized

لاہور، ایران کے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی کیمپ قائم

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  لاہور میں آئی ایس او نے ایران میں سیلاب سے متاثرین کیلیے امدادی کیمپ لگادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے پڑوسی اسلامی ملک میں حالیہ سیلاب سے متاثرین کی بحالی کیلئے لاہور میںکیمپقائم کیا گیا ہے جس میں خشک خوراک، ادویات اور امدادی رقوم کو جمع کیا جا رہا ہے۔ ترجمان آئی ایس او پاکستان جلال حیدر کے مطابق ایران کے متعدد صوبوں میں سیلاب سے بڑے ییمانے پر مالی اور جانی نقصان ہوا ہے۔ ایران ہمارا پڑوسی اور برادر اسلامی ملک ہے۔ مشکل کی اس گھڑی میں ہمیں مسلمانوں بھائیوں کی مدد کیلئے بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔
 
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جب بھی کوئی قدرتی آفت آئی تو ایران سمیت تمام اسلامی ممالک نے بحالی کیلئے امداد کی مگر ایران میں حالیہ سیلاب کے بعد پاکستان سے حکومتی سطح پر اب تک کوئی امدادی ٹیم روانہ نہیں ہوئی، ہم سب مسلمان جسد واحد کی طرح ہیں، اگر آج ہمارے مسلمان بھائی مصیبت میں گھرے ہیں تو بحیثیت مسلمان ہمیں ہر ممکن مدد کرنی چاہیے۔ جلال حیدر کا کہنا کہ آئی ایس او پاکستان کے شعبہ اسکاوٹنگ کی جانب سے ملک بھر میں ایرانی سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے مہم جاری ہے لاہور میں مسلم ٹاون موڑ پر امدادی کیمپ قائم کر دیا گیا ہے جس میں شہری بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button