Uncategorized

کراچی، پڑوسی اسلامی ملک ایران کے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی کیمپ قائم

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے پڑوسی اسلامی ملک ایران میں حالیہ سیلاب سے متاثرین کی بحالی کیلئےعلامہ راجہ ناصر کی ہدایت پر ملک بھر سمیت بیرون ملک امدادی کیمپ قائم کئے گئے ہیں جس میں خشک خوراک، ادویات اور امدادی رقوم جمع کی جا رہی ہیں۔اس سلسلے میں کراچی میں ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے ایک امدادی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔

علامہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جب بھی کوئی قدرتی آفت آئی تو ایران سمیت تمام اسلامی ممالک نے بحالی کیلئے امداد کی مگر ایران میں حالیہ سیلاب کے بعد پاکستان سے حکومتی سطح پر اب تک کوئی امدادی ٹیم روانہ نہیں ہوئی، ہم سب مسلمان جسد واحد کی طرح ہیں، اگر آج ہمارے مسلمان بھائی مصیبت میں گھرے ہیں تو بحیثیت مسلمان ہمیں ہر ممکن مدد کرنی چاہیے۔

 ترجمان ایم ڈبلیو ایم کے مطابق ایران کے متعدد صوبوں میں سیلاب سے بڑے ییمانے پر مالی اور جانی نقصان ہوا ہے۔ ایران ہمارا پڑوسی اور برادر اسلامی ملک ہے۔ مشکل کی اس گھڑی میں ہمیں مسلمانوں بھائیوں کی مدد کیلئے بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔

واضح رہے کہ ایم ڈبلیو ایم کے شعبہ امور خارجہ کی جانب سے ایران کے سیلاب متاثرین میں امدادی سامان کی ایک کھیپ پہنچائی جاچکی ہےجبکہ اب بھی مزید بڑے پیمانے پر امدادی اشیاء کی ضرورت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button