پاکستانی شیعہ خبریں
پاراچنار، مرکزی قومی علمدار ہوٹل میں مسجد امام باقرؑ کا افتتاح
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبررساں ادارہ) خیبر پختونخواہ کے شیعہ نشین علاقے پاراچنار میں ’’مسجد امام باقرؑ‘‘ کا افتتاح کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق علمدار ٹرسٹ کیجانب سے ضلع ہنگو رائیسان پاراچنار کے مرکزی قومی علمدار ہوٹل میں’’مسجد امام باقر علیہ السلام‘‘ کا افتتاح ہوا۔ افتتاحی تقریب رائیسان پاراچنار کے مرکزی و قومی علمدار ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں وائس چانسلر الکوثر یونیورسٹی اسلام آباد جناب علامہ شیخ انور علی، پاراچنار کے مرکزی جامع مسجد کے پیش امام حجت الاسلام والمسلمين علامہ فدا حسین مظاہری، سیکرٹری انجمن حسینیہ ملک حاجی سردار حسین، صدر پاسدار شہری کمیٹی، صدر علمدار فیڈریشن، علمدار ہوٹل کے منیجر اور دیگر علمائے کرام نے شرکت کی۔