شجاع آباد، نوجوان لڑکی کو جنسی ہوس کا نشانہ بنانے والا دیوبندی قاری گرفتار
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پنجاب کے علاقے شجاع آباد میں دیوبندی قاری عبداللہ تین ماہ سے لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنارہا تھاجسے آج گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شجاع آباد کے علاقے نیوہاؤسنگ کالونی سے 13 سال کی طالبہ میمونہ سے مبینہ جنسی زیادتی کرنے والے مدرسے کے قاری کو گرفتار کرلیاگیاہے ۔بچی کے والد اعجاز اور والدہ نوشین کے مطابق بچی ذہنی طور پر کمزور ہے اور ٹھیک سے بول بھی نہیں سکتی تو اسلامی تعلیم کے لیے مدرسے میں قاری کے پاس بھیج دیا بچی گزشتہ 15 دن سے مدرسے جانے سے انکار کررہی تھی اور روتی تھی ،والدہ کے پیار سے پوچھنے پر بچی نے بتایا کہ مدرسے کا قاری بچی کے ہاتھ باندھ کر اس سے جنسی زیادتی کرتا ہے اور 3 ماہ سے ملزم بچی کو جنسی زیاتی کا نشانہ بنا رہاہے۔
بچی کے والد کی جانب سے تھانہ سٹی کے ایس ایچ او اشرف گل کو درخواست دی گئ تو پولیس نے قانونی کاروائی شروع کردی ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہونے پر پولیس نے ملزم قاری عبداللہ کوگرفتار کر کے 13سالہ بچی میمونہ سے ہونے والی جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ملک بھر کے دیگر مدرسوں میںدیوبندی ملاؤں کے ہاتھوں بچے اور بچیوں کی عصمت دری کے مختلف واقعات درج ہوئے ہیں لیکن ان درندوں کو سزا نہیں مل پاتی اور یہ با آسانی رہا ہوجاتے ہیں۔