Uncategorized

ملت تشیع کے ساتھ سی ٹی ڈی کا رویہ ناقابل برداشت ہے، سربراہ جعفریہ لیگل ایڈ تصور ایڈوکیٹ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  سربراہ جعفریہ لیگل ایڈ ونگ سید تصور حسین رضوی ایڈوکیٹ نے ایک ویڈیو پیغام میں انکشاف کیا ہے کہ 27 مارچ 2019 کو اللہ بخش گوٹھ نزد احسن آباد کراچی کا رہائشی سید مہتاب حسین نقوی جو اپنی اہلیہ اور تین بچوں کے ہمراہ وہاں مقیم تھا کو سی ٹی ڈی سول لائنز نے حملہ کر کے اغوا کرلیا اور اپنے ہمراہ لے گئے جہاں انہیں 5 اپریل تک حراست میں رکھا گیااس کے بعد مہتاب پر جھوٹا مقدمہ درج کرکے اس کی بیوی اور بچوں کو 10 دن کی جبری گمشدگی کے بعد چھوڑ دیا گیا۔

ایڈوکیٹ تصور نقوی کا کہنا تھا کہ محب وطن ملت تشیع کے ساتھ اس طرح کا رویہ کا ناقابل برداشت ہےاور ایسے مظالم کا سلسلہ جاری رہا تو اس کے خطرناک نتائج سامنے آئیں گےکیونکہ اب بات ان کی ناموس تک آچکی ہے ۔ اس طرح کے مظالم تو یزیدی دور کے سوا کہیں نہیں دیکھے گئے۔

انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا کہ سی ٹی ڈی کے اس ظالمانہ اقدام کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ دار اہلکاروں کے خلا ف کاروا ئی عمل میں لائی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button