Uncategorized

شیعہ ماتمی عزاداروں کو لاپتہ کرنے کی بہت بھاری قیمت چکانا ہوگی، علامہ فرقان حیدرعابدی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  معروف ذاکر اہلبیتؑ علامہ سید فرقان حیدر عابدی نے شیعہ عزاداروں کو لاپتہ کرنے اور چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس گھناؤنے فعل میں ملوث افراد کو اس کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ شیعہ عزادروں پر دہشتگردی کےبے بنیاد اور جھوٹے الزامات لگا کران کو گرفتار کیا جارہا ہےجبکہ ملت تشیع نے ہمیشہ دہشتگردی کی مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ شیعہ قوم ہی ہے جو دہشتگردی کا سب سے زیادہ شکار رہی ہے ۔ ہم نے ہمیشہ دہشتگردی کا مقابلہ کیا اور دہشتگردوں اور دہشتگردی کرنے والی تنظیموں طالبان، داعش اور اسرائیل کی مذمت کی۔

علامہ فرقان حیدر عابدی نے مطالبہ کیا کہ بے گناہ شیعہ جوانوں کے بجائے اصل دہشتگردوں کو گرفتار کیا جائے اگر ان دہشتگردوں کو گرفتار نہ کیا گیا تو ایجنسیوں کو اس کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ گرفتاریوں کہ اس سلسلے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے اپیل کرتا ہوں کہ اس سلسلے کو فوری طور پر بند کروانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button