Uncategorized

ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ کی یزیدی حرکتیں، عاشورہ کے قدیمی جلوس کا لائسنس دینے سے انکار کردیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  اوکاڑہ کے یزیدی صفت ڈپٹی کمشنر نے قیام پاکستان سے قبل کے نکلنے والے عاشورہ کے قدیمی جلوس کا لائسنس دینے سے انکار کردیا ہے جس پر بانی جلوس نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے فیاض حسین کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار وکیل نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار قیام پاکستان سے بھی پہلے کا حضرت امام حسین علیہ السلام کے یوم شہادت پر نکلنے والے جلوس کیلئے لائسنس حاصل کر رکھا ہے، تاہم ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لائسنس کی تجدید نہیں کی جا رہی۔ درخواست گزار نے شنوائی نہ ہونے پر عدالت عالیہ سے رجوع کیا تھا، تاہم اب عدالت کے حکم کے باوجود اس کے لائسنس کی تجدید نہیں کی جا رہی ہے اور نہ ہی عدالت کے گیارہ جنوری 2019 کے حکم کی پاسداری کی جا رہی ہے۔ وکیل نے استدعا کی کہ عدالت ڈی سی اکاڑہ کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے۔ عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد ڈی سی اوکاڑہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ عدالت نے ڈی سی سے پوچھا ہے کہ وہ عدالت میں پیش ہو کر وضاحت کریں کہ لائسنس کی تجدید کیوں نہیں کی جا رہی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button