Uncategorized
کیا داعش پاکستان میں موجود ہے؟ شکارپور سے گرفتار دہشتگردوں کا بڑا انکشاف
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ایڈیشنل آئی جی سکھر ڈاکٹر جمیل احمد نے اعتراف کیا ہے کہ سندھ میں داعش مضبوط نیٹ ورک بنا رہی ہے۔
پاکستان میں داعش کی موجودگی کے بارے میں تمام ذمہ داران انکار کرتے رہے ہیں لیکن ایڈیشنل آئی جی سکھر نے اس بات کا نکشاف کردیا ہے کہ سندھ میں داعش مضبوط نیٹ ورک بنا رہی ہےاس ہی سلسلے میں شکارپور سے 4 اہم و خطرناک افراد گرفتار کیے گئے ہیں جن میں حفیظ پندرانی اور عبداللہ بروہی بھی شامل ہیں۔ گرفتار دہشتگردوں سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مزید گرفتاریوں کیلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔