علامہ اقتدار نقوی ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل منتخب
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی کنونشن اختتام پذیر ہوگیا، کنونشن میں اگلے تین سال کیلیے علامہ اقتدار نقوی کو ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کا سیکریٹری جنرل منتخب کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی کنونشن کے موقع پر اکثریت رائے سے سابق صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی کو آئندہ تین سال کیلئے سیکرٹری منتخب کرلیا گیا، مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے نومنتخب سیکرٹری جنرل سے حلف لیا، کنونشن میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی اور مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی نے خصوصی شرکت کی۔ نومنتخب سیکرٹری جنرل نے اپنے خطاب میں کہا کہ ان شاء اللہ پاکستان میں اتحاد اور وحدت کے لیے مزید اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، اُنہوں نے کہا کہ عزاداری سیدالشہداء کو درپیش مشکلات کا تدارک کیا جائے گا۔