Uncategorized

پاک ایران دوستانہ تعلقات سے دشمن ناخوش ہیں، ایرانی قونصل جنرل

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  اسلامی جمہوریہ ایران کے لاہور میں قونصل جنرل محمد رضا ناظری نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن ایران اور پاکستان کے دوستانہ تعلقات سے ناخوش ہیں۔

 محمد رضا ناظری نے دونوں ممالک کے درمیان مذہبی، فرہنگی و تاریخی مشترکات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اب ایران اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ تجارت کی سطح بلند کرنے کا وقت ہے اور دو طرفہ اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کرنا ضروری ہیں۔ قونصل جنرل ایران لاہور نے یقین دہانی کرائی کہ ایران پاکستان کیساتھ اپنے اقتصادی تعاون کو بڑھانے کیلئے کسی بھی معاونت اور تعاون سے صرف نظر نہیں کرے گا۔

محمد رضا ناظری نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے ایران اور پاکستان کے مشترکہ دشمن دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات سے ناخوش ہیں۔ لہذا ہمیں اپنے دشمنوں کیخلاف ایک دوسرے کیساتھ کھڑے ہونا لازمی ہے اور دوستی میں آنیوالی کسی بھی رکاوٹ کی اجازت نہیں دینی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کی کوشش ہے کہ دونوں بردار اسلامی  ایک دوسرے کے قریب نہ آئیں، لیکن یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم آنکھیں کھلی رکھیں اور دشمنوں کی سازشوں کا ادراک کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button