Uncategorized

شیعہ مسنگ پرسنز کے اہل خانہ کا دھرنا دوسرے روز بھی جاری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  لاپتہ شیعہ عزاداروں کے اہل خانہ کا اپنے پیاروں کی گمشدگی کے خلاف احتجاجی دھرنا دوسرے روز بھی جاری ہے۔
 
تفصیلات کے مطابق شیعہ لاپتہ عزاداروں کے اہل خانہ کا شیعہ مسنگ پرسنز کمیٹی کے رہنما راشد رضوی اور سہیل مرزا کی قیادت میں صدر پاکستان کی رہائش گاہ محمد علی سوسائٹی کے باہراحتجاجی دھرنا تاحال جاری ہے۔

دھرنے کے دوسرے روزشرکاء دھرنا نے علامہ احمد اقبال رضوی کی قیادت میں نماز فجر اور ظہرین ادا کی جبکہ مختلف نوحہ خوانوں و شخصیات نے شرکت کی اور نوحہ خوانی و خطاب کیے۔ شیعہ مسنگ پرسنز ریلیز کمیٹی کے سربراہ راشد رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک صدر پاکستان یہاں آکر ہم سے ملاقات نہیں کرتے اور ہمارے لاپتہ افراد واپس نہیں آتے اس وقت تک یہ دھرنا جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاپتہ عزاداروں کے اہل خانہ نے اپنے پیاروں کی بازیابی کیلیے صدر پاکستان کی رہائش گاہ پر دھرنا دے دیا تھا جس میں حکومت کی جانب سے فردوس شمیم نقوی اور علی زیدی نے مظاہرین سے مذاکرات کیے لیکن تاحال مظاہرین کے مطالبات منظور نہیں ہوسکے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close