پاکستانی شیعہ خبریں

پاراچنار، ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے شیعہ مسنگ پرسنز کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کیلیے احتجاج

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  ایم ڈبلیو ایم کی مرکزی قیادت کی اپیل پر ملک بھر کی طرح آج بعد از نماز جمعہ پاراچنار میں بھی احتجاجی مظاہرہ ہوا۔ جس میں مقامی مذہبی تنظیموں نے بھی بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر تحریک حسینی کے متعدد کارکنوں نے اپنے دفتر سے جلوس کی شکل میں آکر مظاہرے میں شرکت کی۔ اسکے علاوہ مجلس علمائے اہلبیت کے افراد نے بھی شرکت کی۔

 مظاہرین نے لاپتہ افراد کی رہائی کے حق میں نعرہ بازی کرتے ہوئے کشمیر چوک سے پریس کلب تک احتجاجی مظاہرہ کیا۔ پریس کلب پہنچ کر مظاہرے نے جلسے کی شکل اختیار کی۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے مقامی رہنما مزمل حسین، تحریک حسینی کے مجاہد حسین اور سید ابراہیم الحسینی، مجلس علمائے اہلبیت کے مولانا باقر حیدری و دیگر نے مظاہرین سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد اگر مجرم ہیں تو انہیں عدالتوں میں پیش کرکے ان پر مقدمہ چلایا جائے۔ اور اگر بے گناہ ہیں تو انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔ انہوں نے کہا شیعہ قوم ایک محب وطن قوم ہے۔ کوئی ادارہ کسی شیعہ مدرسے کوئی دہشتگردی کی تربیت دیتے نہیں دکھا سکتا۔ اور نہ ہی کوئی ادارہ کسی شیعہ کو خود کش دھماکہ کرنے یا کرانے کی گواہی دے سکتا ہے۔ چنانچہ انصاف کو بروئے کار لاتے ہوئے تمام لاپتہ افراد کو رہا کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button