Uncategorized

ملتان، کراچی شیعہ مسنگ پرسنز کے دھرنے کی حمایت میں احتجاجی مظاہرے کا انعقاد

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  ملتان میں کراچی مسنگ پرسنز کے دھرنے کی حمایت میں چوک نواں شہر پر  احتجاجی مظاہرے کا انعقادکیا گیا جس میں لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق شیعہ مسنگ پرسنز کی رہائی کے لئے کراچی میں موجود صدر پاکستان کے گھر کے باہر جاری احتجاجی دھرنے کی حمایت میں ملتان کے نواں شہر چوک پر مرد، خواتین اور بچوں کی جانب سے احتجاجی دھرنا دیا گیا، احتجاجی دھرنے کے دوران سکیورٹی کے انتہائی ناقص انتظامات کئے گئے تھے، قائدین کی جانب سے متعدد بار توجہ دلانے کے باوجود سکیورٹی اداروں کی جانب سے لاپرواہی کا مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے حکومت اور ایجنسیوں کے اقدامات کے خلاف شدید نعرے بازی کی، دھرنے کے شرکاء نے نماز مغربین چوک نواں شہر پر مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی کی اقتدا میں ادا کی ۔

 دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی نے کہا کہ حکومت اور سکیورٹی ادارے ہمارے صبر کا امتحان لے رہے ہیں، ہم کسی سے جنگ نہیں چاہتے بلکہ ہم اپنے آئینی اور قانونی حقوق مانگ رہے ہیں اور ہم اپنے حق کے لئے ہر آئینی اور قانونی اقدام اٹھائیں گے، جب تک ہمارے اسیروں کو رہا نہیں کیا جاتا ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button