Uncategorized

اگر امریکا ایران پر حملہ کرے تو پاکستان کہاں کھڑا ہوگا؟ علی زیدی کے جواب نے سب کو حیران کر دیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی نے ایک سوال کے جواب میں کہ امریکا ایران پر حملہ کرے تو پاکستان کہاں کھڑا ہوگا ایسا جواب دیا کہ سب حیران رہ گئے۔

 تفصیلات کے مطابق پاک ایران تعلقات پر کانفرنس میں جب وفاقی وزیر علی زیدی سے پوچھا گیا کہ امریکا ایران پر حملہ کرے تو پاکستان کہاں کھڑا ہوگا تو علی زیدی کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہوسکتا، اللہ نہ کرے کہ ایسا ہو، آپ یہ سوال کیوں پوچھتے ہیں، میں پوچھوں گا کہ اگر امریکا سعودی عرب پر حملہ کرے تو پاکستان کو کیا کرنا چاہیئے، یقینی طور پر ہم اپنے ملک کے مفاد کو دیکھیں گے، چاہے کچھ بھی ہو۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں مذہب کو بیچا گیا اور ہم نے اس کو خریدا، بدقسمتی سے ہم ہمیشہ خریدار رہے ہیں، ہمیں تفرقہ بازی سے نکل کر پاکستان کے مفاد کے بارے میں سوچنا ہوگا، میں ایران یا سعودی عرب کا وزیر نہیں ہوں، اپنے ملک کی بات کروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہاں بلیک واٹر تھے، ریمنڈ ڈیوس بندے مار کر چلا گیا، آج کوئی بات نہیں کرتا، ان معاملات پر کتابیں لکھی گئیں لیکن آج بھی بات پردوں میں ہوتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button