پاکستانی شیعہ خبریں
ماہ مقدس میں بےگناہوں کو نشانہ بنانیوالے انسان کہلانے کے لائق نہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) وزیراعلٰی بلوچستان جام کمال کہتے ہیں کہ ملک میں قیام امن کے لئے فورسز اور عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ لاہور کے داتا دربار کے باہر خودکش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعلٰی بلوچستان نے شہداء کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ ماہ مقدس میں بےگناہوں کو نشانہ بنانے والے انسان کہلانے کے لائق نہیں، دہشت گردوں کا کوئی قوم اور قبیلہ نہیں ہوتا۔ وزیر داخلہ بلوچستان ضیاء لانگو، سینیٹر سرفراز بگٹی اور پی ٹی آئی کے صوبائی صدر رکن بلوچستان اسمبلی سردار یار محمد رند نے بھی لاہور میں خودکش دھماکے کی مذمت کی ہے۔