Uncategorized
شیعہ لاپتہ نوجوانوں کی بازیابی کیلئے پُرامن دھرنا دینے والوں کی گرفتاریوں پر تشویش ہے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ڈاکٹر فاروق ستار نے کراچی میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی رہائشگاہ کے باہر شیعہ جبری گمشدگان کیلئے پُرامن احتجاجی دھرنے سے دھرنا کمیٹی کے اہم رکن حسن رضا سہیل سمیت 20 افراد کی گرفتاری پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اپنے بیان میں ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ کراچی میں شیعہ لاپتہ نوجوانوں کی بازیابی کیلئے پُرامن دھرنا دینے والوں کی گرفتاریوں پر تشویش ہے، دھرنے سے شیعہ رہنما حسن رضا سہیل سمیت 20 نوجوانوں کی گرفتاری قابل افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اور وفاق کو اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے لاپتہ شیعہ نوجوانوں کی بازیابی یقینی بنانی چاہیئے، پُرامن احتجاج کو منتشر کرنے کیلئے گرفتاریاں کرنا مسئلے کا حل نہیں ہے۔