مزارات پر حملے کرنیوالے مسلمان نہیں ہو سکتے،علامہ سبطین سبزواری
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے داتا دربار پر ہونیوالے حملے کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اولیاء اللہ کے مزارات پر حملے کرنیوالے دہشتگرد مسلمان نہیں ہو سکتے۔ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں، اسلام سلامتی کا مذہب ہے، مختلف کاغذی تنظیمیں ان کی ذمہ داری قبول کرکے توجہ ہٹانے کی کوشش کرتی ہیں۔
لاہو میں ر کارکنوں سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا اہل سنت اور اہل تشیع دونوں مکاتب فکر ہی شکار ہیں، مزاروں پر حملے کا مطلب اسلام، اہلسنت اور پاکستان پر حملہ ہے، اس کی روک تھام کیلئے سکیورٹی اداروں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ علامہ سبطین سبزواری نے افسوسناک واقعہ میں شہید ہونیوالے پولیس اہلکاروں اور دیگر افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی اور زخمی ہونیوالوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔