Uncategorized

حکومت ضلعی انتظامیہ کو رمضان المبارک میں گران فروشوں سے سختی سے ساتھ نمٹنے کیلئے پابند کرے، علامہ باقر زیدی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایک طویل مدتی معاشی پالیسی کی ضرورت ہے، معاشی مشکلات سے نکلنے کیلئے معاشی پالیسی پر قومی اتفاق رائے پیدا کرنا ناگزیر ہو چکا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی سکرٹریٹ میں کراچی ڈویژن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ باقر زیدی نے کہا کہ ملک کے وسیع تر مفاد میں تمام سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر ہم آہنگی کے ساتھ ایسی معاشی پالیسی تشکیل دینے کی ضرورت ہے، جس کے ذریعے ہم اس مادر وطن کو قرضوں کے گرداب سے نکال کر معاشی خودمختاری پر گامزن کرسکیں۔

علامہ باقر زیدی نے کہا کہ مسلسل نااہلی اور کرپشن نے ملک کو دیوالیہ ہونے کے قریب لاکھڑا کیا ہے اور اس کا نتیجہ میں آج عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی کیلئے ضروری ہے کہ ہم معاشی آزادی کو اولین ترجیح دیں، ملکی ترقی کیلئے جلد از جلد آئی ایم ایف سے چھٹکار پانا ضروری ہے۔

 انہوں نے کہا کہ حکومت ملک بھر کی ضلعی انتظامیہ کو رمضان المبارک میں گران فروشوں سے سختی سے ساتھ نمٹنے کیلئے پابند کرے، رمضان المبارک میں عوام کو گراں فروشوں کے استحصال سے بچا کر کچھ ریلیف دیا جا سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button