مشرق وسطی

2022 میں 311 داعشی ہلاک ہوئے، عراقی جوائنٹ آپریشنز کمانڈ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراقی فوج کی جوائنٹ آپریشنز کمانڈ نے 2022 میں ملک کے مختلف علاقوں میں ہلاک ہونے والے داعش کے جنگجووں کی تعداد کا اعلان کیا ہے۔

عراقی فوج کی جوائنٹ آپریشنز کمانڈ نے اتوار کے روز ایک بیان جاری کرتے ہوئے ملک کے مختلف علاقوں میں 2022 میں ہلاک ہونے والے داعشی جنگجووں کی تعداد کا اعلان کیا۔عراقی فوج کی جوائنٹ آپریشنز کمانڈ کے ترجمان تحسین الخفاجی نے کہا کہ 2022 میں عراقی مسلح افواج نے دہشت گرد تنظیم داعش کے کل 311 جنگجووں کو ہلاک کیا۔

انہوں نے گزشتہ سال دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عراق کی اہم کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے مزید کہا کہ عراقی فضائیہ کے آپریشنز میں 213 داعشی عناصر اور دیگر آپریشنز میں 98 افراد ہلاک ہوئے۔

الخفاجی نے کہا کہ ان کارروائیوں میں مرنے والے زیادہ تر افراد داعش کے اہم کمانڈر تھے اور ان کی موت سے اس دہشت گرد تنظیم کو شدید دھچکا لگا اور ان کی قیادت اور کمانڈ کا ڈھانچہ تباہ ہو گیا۔

عراقی فوج کے جوائنٹ آپریشنز کمانڈ کے ترجمان نے تاکید کی کہ 2022 میں عراقی مسلح افواج عراق اور شام کی مشترکہ سرحدوں پر مکمل سیکورٹی کنٹرول حاصل کرنے اور ملک کی سرحدوں میں دراندازی کی کارروائیوں کو روکنے میں کامیاب ہوئیں جبکہ اس امر نے  دہشت گردوں کو مدد فراہم کرنے حوالے سے سنگین مشکلات کھڑی کردی ہیں۔

انہوں نے آخر میں امید ظاہر کی کہ ٹریننگ کورسز میں اضافے اور عراقی فوج کو مسلح اور جدید ہتھیاروں سے لیس کرنے کے عمل سے 2023 میں ملک کے مختلف حصوں میں سیکورٹی کے خلا کو مکمل طور پر دور کر لیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button