دنیا

2025 جنگ کا سال ہوگا، صہیونی آرمی چیف

شیعہ نیوز:اسرائیلی فوج کے نئے سربراہ ایال زمیر نے اشتعال انگیز بیانات دیتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سال غزہ اور ایران پر مرکوز جنگ کا سال ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی چینل 14 نے اسرائیلی فوج کے نئے سربراہ ایال زمیر کے حوالے سے کہا ہے کہ رواں سال غزہ اور ایران پر مرکوز جنگ کا سال ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکا کی معاشی جنگ کے خلاف آخری دم تک لڑیں گے، چین کا دبنگ اعلان

صہیونی چینل 12 نے اسی حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ ایال زمیر نے ایک نیا ٹینک بریگیڈ اور ایک نئی انفنٹری بریگیڈ تشکیل دینے کا حکم دیا ہے۔

صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق آرمی چیف نے ایران سے متعلق اسٹریٹجک یونٹ کو تحلیل کرنے اور اس کی ذمہ داریاں فوج کے دیگر یونٹس میں تقسیم کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق زمیر نے یہ بیانات ہرٹزی ہالیوی کی جگہ تعییناتی کے بعد اپنی تقریب حلف برداری کے دوران دیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button