مشرق وسطی
صیہونیوں پر فلسطینیوں کے 24 گھنٹے میں 21 حملے
شیعہ نیوز: فلسطین کے معطی مرکز کی رپورٹ کے مطابق، استقامتی محاذ کے جوانوں نے صیہونیوں پر گولیوں کی بوچھاڑ کی اور دھماکہ خیز مادوں سے بھی انھیں نشانہ بنایا ۔ رپورٹ کے مطابق، یہ مسلحانہ کارروائیاں بیت المقدس، نابلس، رام اللہ، جنین، طولکرم اور الخلیل میں رونما ہوئی ہیں ۔
بتایا جا رہا ہے کہ صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے مابین گولیوں کا تبادلہ بھی ہوا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ فلسطینی مجاہدوں کی کارروائیاں ایسی حالت میں انجام پا رہی ہیں کہ تل ابیب کے حکم پر سیکورٹی انتظامات میں کئی گنا اضافہ کردیا گیا ہے اور جگہ جگہ صیہونی فوج کے چیک پوسٹ لگا دیئے گئے ہیں ۔ اس کے باوجود، اب تک متعدد صیہونی آبادکار اور غاصب فوجی اہلکار، فلسطینیوں کے حملوں کی زد میں آکر ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں اور حالات تل ابیب کے کنٹرول سے نکلتے جا رہے ہیں۔