پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی، اورنگی ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، 22 افراد کے قتل میں ملوث سپاہ صحابہ کا دہشت گرد عبیدالرحمن مارا گیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  کراچی میں اورنگی ٹاؤن کے علاقے الطاف نگر میں مبینہ پولیس مقابلے میں 22 افراد کے قتل میں گرفتار ملزم عبید الرحمان مارا گیا۔ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں الطاف نگر میں پولیس مقابلہ ہوا، جس میں ایک ملزم مارا گیا، جب کہ ایک پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوا۔ ملزم کو گزشتہ روز ڈی آئی جی ویسٹ خواجہ نوید طاہر نے پریس کانفرنس میں پیش کیا تھا، جس میں ملزم نے چار ڈاکٹروں، آٹھ پولیس اہلکاروں سمیت بائیس افراد کے قتل کا اعتراف کیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم کی نشاندہی پر پولیس دیگر ملزمان کو گرفتار کرنے لے جارہی تھی کہ عبید الرحمان نے پولیس اہلکاروں سے بندوق چھیننے کی کوشش کی۔ اس دوران پولیس مقابلے میں ملزم مارا گیا، جب کہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا۔

گزشتہ روز ہتھکڑیاں پہنے میڈیا کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کرنے والے ملزم عبید الرحمن نے سینٹرل کے علاقے میں 4 ڈاکٹر اور 8 پولیس اہلکاروں سمیت 22 افراد کو قتل کرنے اور کالعدم سپاہ صحابہ سے وابستگی کا اعتراف کیا تھا۔ ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ ٹارگٹ کلنگ کے ا حکامات سبحان نامی شخص دیتا تھا۔ گزشتہ روز ڈی آئی جی ویسٹ طاہر نوید نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم عبید الرحمن فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث ہے جبکہ ملزم نے سیاسی جماعت کے عہدیدار کو قتل کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے۔ ڈی آئی جی کے مطابق ملزم کا کہنا ہے کہ وارداتوں کے لیے اسے اسلحہ بھی ایک سیاسی جماعت کے کارکن سے ملا کرتا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button