خانپور میں جلوس عزا میں بم دھماکہ، اور22 افراد کی شہادت، پولیس کی نااہلی کا نتیجہ ہے، ناصر عباس جعفری
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے خانپور میں جلوس عزا میں ہونے والے بم دھماکہ، اس کے نتیجہ میں19 سے زائد افراد کی شہادت اوردہشت گردی کی اس سنگین واردات کے خلاف پر امن احتجاج کرنے والے افراد پر پولیس کے لاٹھی چارج اورشیلنگ پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے
ہوئے کہا ہے کہ یوں محسوس ہوتا ہے کہ ایک سازش کے تحت ملک میں امن و امان کی صورتحال کو خراب سے خراب تر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے انہوں خانپور کی پولیس و انتظامیہ کو دہشت گردی کے اس المناک واقعہ
کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجالس عزا کے مقامات اور جلوسوں کے روٹس کی کلیرنس سیکورٹی اداروں کی ذ مہ داری ہے لیکن امن و امان کے حوالے سے ملک موجودہ مخدوش صورتحال کے باوجود اس یہ ذمہ داری پوری کرنے پر توجہ نہیں دی گئی ۔ انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ پولیس کی جانب سے اپنی نا ہلی کی پردہ پوشی کے لیے اس سانحہ عظیم کوحادثہ کا رنگ دینے کی کوشش کی جارہی ہے انہوں نے دہشت گردوں کی فوری گرفتاری اور پولیس و انتظامیہ کے نا اہل افسران کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ دریں ا ثنامجلس وحدت مسلمین راولپنڈی اسلام آباد اور امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے فوارہ چوک راولپنڈی میں سانحہ خانپور کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ مظاہرین نے دہشت گردی کی اس سفاکانہ واردات پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے خانپور پولیس و انتظامیہ کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی ۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے شعبہ فلاح و بہبود کے مرکزی سیکرٹری نثار فیضی ، راولپنڈی کے ضلعی ڈپٹی سیکرٹری مسرور عالم نقوی اور امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن راولپنaڈی کے ڈویژنل صدر ا برادر انیس نے کہا کہ دہشت کی اس وادات کے خلاف پر امن احتجاج کرنے والے نہتے افراد پر لاٹھی چارج اور شیلنگ پولیس کردی کی بد ترین مثال ہے ، انہوں اس سنگین وارادت اور مظاہرین کے ساتھ پولیس کے ناروا سلوک پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملوث عناصر کے خلاف کاراوئی کی جائے
{youtube}Gga-l_Bsip0{/youtube}