Uncategorized

22 جولائی کو ملک گیر دھرنا دیا جائے گا، علامہ مقصود ڈومکی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) اگر حکمرانوں نے مطالبات پورے نہ کیے تو جمعہ 22 جولائی کو سندھ بھر میں شاہراہوں کو بلاک کرکے ملک گیر دھرنا دیا جائے گا۔

زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے ضلع نوابشاہ کے تنظیمی دورے کے موقع پر مختلف وفود سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اطلاعات کے مطابق بیت القدس، آزادی فلسطین اور علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قیادت میں شیعہ نسل کشی اور دہشت گردی کے خلاف جاری بھوک ہڑتال اور احتجاجی تحریک کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ قبلہ اول بیت المقدس، اور ارض فلسطین پر اسرائیل کا غاصبانہ قبضہ ناقابل قبول ہے، اسرائیل کے مقدر میں شکست اور رسوائی ہے۔ فلسطین جلد آزاد ہوگا۔ امام خمینی (رح) نے مسئلہ فلسطین کو عرب حکمرانوں اور عرب قوم پرستوں کے چنگل سے نکال کر امت مسلمہ کے حوالے کردیا۔

علامہ مقصود ڈومکی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے کروڑوں عوام کے محبوب لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری دہشت گردی، شیعہ نسل کشی اور مظلوموں کی حمایت میں 13 مئی سے بھوک ہڑتال پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ آٹھ مہینے گزر گئے مگر سندھ حکومت نے اپنے وعدے پورے نہیں کیے، جبکہ جیکب آباد اور شکارپور کے متائثرین آج بھی دہشت گردی کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ گذشتہ پچاس دنوں سے شکارپور کے وارثان شہداء اور زخمی احتجاج پر بیٹھے ہوئے ہیں۔ اس موقع پر MWM کے مرکزی ترجمان علامہ مختار احمد امامی بھی علامہ مقصود ڈومکی کے ہمراہ موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button