Uncategorized

22 جولائی،پورے ملک کیطرح جنوبی پنجاب کے آٹھ اضلاع میں دھرنے ہوں گے، علامہ اقتدار نقوی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )پاکستان میں شیعہ سنی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، کچھ نادیدہ قوتیں دونوں کے درمیان فاصلے پیدا کر رہی ہیں، پاکستان کو شیعہ اور سنی نے مل کر بنایا تھا ور انشاءاللہ ملک کر بچائیں گے۔ حکومت جنوبی پنجاب سمیت ملک بھر میں تکفیری دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کرنے سے گریزاں ہے۔

زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے ملتان میں صحافیوں کے اعزاز میں دی گئی عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد عباس صدیقی، ترجمان ثقلین نقوی، سخاوت علی اور جوادجعفری موجود تھے۔ علامہ اقتدار نقوی کا مزید کہنا تھا کہا آج 22 جولائی کو ملک بھر میں مظلوم اور پسے ہوئے طبقات اپنے مطالبات کے حق میں شام 4 بجے سے ملک بھر کی اہم شاہرائوں کو بند کر دیں گے۔ علامہ اقتدار نقوی نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے آٹھ اضلاع میں اہم شاہرائوں کو بند کر دیا جائے گا۔ ملتان میں خانیوال روڈ پر سہو چوک کے مقام پر مین ہائی وے بند کر دیا جائے گا۔ مظفرگڑھ میں منڈاچوک، رحیم یارخان میں چوک بہادر، بہاولپور میں فرید گیٹ، وہاڑی میں چیچہ وطنی روڈ، علی پور میں کالج روڈ، لیہ میں کاظمی چوک، اور ڈیرہ غازیخان میں کوٹ چھٹہ کے مقام پر دھرنے دیے جائیں گے اور مرکزی شاہرائیں بلاک کر دی جائیں گی۔

علامہ اقتدار نقوی کا مزید کہنا تھا کہ ہم ملک میں ہر مظلوم کے حامی ہیں، پاکستان میں حقیقی اہلسنت کو چن چن کو مارا جا رہا ہے، درود سلام پر پابندی عائد کی جا رہی ہے، بانیان مجالس کو بے بنیاد مقدمات میں پھنسایا جا رہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں ہوتے ہمارا احتجاج جاری رکھے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button