پاکستانی شیعہ خبریں

امامیہ اسٹوڈیٹس آرگنائزیشن پاکستان 22 مئی کو 40واں یوم تاسیس منائے گئی ،محمد رضوی

iso pakشیعت نیوز ۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان 22 مئی کو اپنا یوم تاسیس بھرپور طریقے سے منائے گی۔ اس حوالے سے ملک بھر میں آئی ایس او پاکستان کے کارکن اپنے اپنے یونٹس اور ڈویژنل سطح پر تقاریب کا انعقاد کریں گے۔کراچی میں مرکزی پروگرام امام بارگاہ آل عبا گلبرک میں ہوگا جس میں آئی ایس او پاکستان کے سابقین اور سینئر برادران، علماء کرام، عہدیداران اور دیگر مہمان شریک ہوں گے۔

آئی ایس او کراچی ڈویژن کے صدرمحمد رضوی کے مطابق تقریب میں آئی ایس او کی ماضی میں وطن عزیز پاکستان اور ملت کے لئے خدمات پر روشنی ڈالی جائے گی اور آنے والی نسل کو بھی آئی ایس او کے قیام کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس او پاکستان وطن عزیز کے صالح، باشعور اور خط امام کے پیرو نوجوانوں کی تنظیم ہے جو نسل نوء کو استعماری سازشوں سے بچانے کیلئے مصروف عمل ہے۔

ڈویژنل صدر کا کہنا تھا کہ آئی ایس او پاکستان نے ہر موقع پر وطن عزیز کے دفاع میں اہم کردار ادا کیا ہے اور اس کے علاوہ فلاحی سرگرمیوں میں بھی آئی ایس او پاکستان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2008ء کا زلزلہ ہو یا حالیہ سندھ میں آنے والا تباہ کن سیلاب آئی ایس او کے امامیہ سکاؤٹس نے ہر موقع پر انسانیت کی خدمت کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوم تاسیس کے موقع پر مزید نوجوانوں کو بھی تنظیم کی رکنیت کے لئے دعوت دی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button