مشرق وسطی

سعودی عرب میں مالی اسکینڈل میں 22 افراد گرفتار

شیعہ نیوز: انسداد مالی بد عنوانی کی نگراں کمیٹی کے ایک اعلی عہدیدار نے کل رات کہا کہ اس بڑے مالی اسکینڈل میں اب تک 22 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے جن میں 13 افراد سرکاری ملازم، 4 تاجر اور 5 افراد غیر ملکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ افراد ریاض کے گورنر ہاوس سے وابستہ بلدیاتی ادارے میں اپنے اثر و رسوخ سے غلط فائدہ اٹھاتے ہوئے رشوت لیتے اور دیتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ان افراد نے غیر قانونی طریقے سے اب تک 601 ملین 8 لاکھ 19 ہزار 290 سعودی ریال کا مالی اسکینڈل کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ مہینوں کے دوران آل سعود کی حکومت نے کئی شہزادوں، اعلی حکام اور سرکاری ملازمین کو مالی اسکینڈل میں ملوث ہونے کی پاداش میں گرفتار کیا اور سعودی ولیعہد بن سلمان نے گرفتار ہونے والے ان افراد کی رہائی کیلئے 106 ارب ڈالر، قیمتی اشیاء اور دیگر مہنگے ترین اموال ان سے بٹورے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button