ترک حمایت یافتہ دہشتگردوں میں گمسان کی جنگ، 22 ہلاک و زخمی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ترکی سے وابستہ دہشتگرد گروہ «الجبهه الشامیه» و «احرار الشام» میں ہونے والی خونریز جھڑپوں میں اب تک 22 دہشتگرد ہلاک و زخمی ہوچکے ہیں۔
نور پریس کی رپورٹ کے مطابق شام کے صوبے حلب کے علاقے الباب میں ترکی سے وابستہ دہشتگرد گروہ «الجبهه الشامیه» و «احرار الشام» میں ہونے والی خونریز جھڑپوں میں شدت آ گئی ہے اور اب تک 7 افراد ہلاک اور 4 بچوں سمیت 15 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔
ترکی سے وابستہ دہشتگرد گروہ «الجبهه الشامیه» و «احرار الشام» کے دہشتگرد ایک دوسرے کے خلاف جدید اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کر رہے ہیں اور دہشتگرد گروہ الجبهه الشامیه نے اپنے دہشتگردوں کیلئے بھاری ہتھیاروں کی ایک کھیپ روانہ کی ہے۔
شام کے شمالی علاقوں کے باشندے ترکی اور اس کے حمایت یافتہ گروہوں کے حملوں اور خطرات سے تنگ آچکے ہیں اور انہوں نے بارہا مظاہرے کر کے ترک فوج کی شام سے واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔ شام کی حکومت نے بھی بارہا امریکا اور ترکی کی فوجی موجودگی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ان فوجوں کے فوری انخلا کا مطالبہ کیا ہے۔