مشرق وسطی

غزہ پٹی میں قتل عام کا 22 واں روز، صیہونی فضائی حملے میں 59 فلسطینی شہید

شیعہ نیوز: فلسطینی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ پیر کی صبح غزہ پٹی پر صیہونی فضائی حملوں کے نتیجے میں اب تک کم از کم 59 افراد شہید اور 137 فلسطینی زخمی ہو ئے ہیں

الجزیرہ کے مطابق وسطی غزہ پٹی میں دیر البلاح شہر کے مغرب میں ایک رہائشی عمارت پر فضائی حملے میں9 افراد شہید ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں : مقبوضہ سرزمینیں اور امریکی بحری بیڑا ایک بار پھر یمنی میزائلوں کے نشانے پر

صیہونی حملے جاری ہیں اور علاقے میں صورت حال تشویشناک ہے۔

غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے بھی پیر کی سہ پہر بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران غزہ پٹی میں صیہونی حکومت کے ہاتھوں 57 افراد شہید اور 137 زخمی ہوگئے۔

ان شہداء سمیت 18 مارچ 2025 کو غزہ پر نئی صیہونی جارحیت کے آغاز سے اب تک 1391 افراد شہید اور 3434 زخمی ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ غزہ میں 7 اکتوبر 2023 کو آپریشن طوفان الاقصیٰ شروع ہونے کے بعد سے شہید ہونے والوں کی تعداد 50,752 اور زخمیوں کی تعداد 115,475 تک پہنچ گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button