Uncategorized
جے ایس او کی مرکزی مجلس عاملہ کا تین روزہ اجلاس 23 جنوری سے قصر زینب (س) بھکر میں ہوگا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے اعلی اختیاراتی ادارہ مجلس عاملہ کا مرکزی تین روزہ اجلاس 23,24,25 جنوری بروز جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو قصر زینب (س) بھکر میں منعقد ہو گا۔ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر کے مطابق اجلاس میں ملک بھر کے تمام ڈویژنز کے مسئولین اور اراکین شرکت کریں گے۔ اجلاس میں سابق مرکزی صدور، شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنما اور جعفریہ یوتھ کے رہنمائوں سمیت دیگر سابقین شرکت کریں گے۔ اجلاس میں سابقہ کارکردگی کا جائزہ اور آئندہ کا پروگرام پیش کیا جائے گا۔